ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ ارمیلا کنیٹکر کی گاڑی مزدوروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراٹھی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ ممبئی کے کاندیوالی ایسٹ میں گزشتہ شب پیش آیا اور حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ شوٹنگ کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر میٹرو اسٹیشن پر کام کرنے والے مزدوروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
حادثے کے وقت اداکارہ بھی گاڑی میں سوار تھیں وہ اور ان کا ڈرائیور گاڑی میں ائیربیگز ہونے کے باعث معمولی زخمی ہوئے۔