ویب ڈیسک: مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات، مولانا فضل الرحمان نے کہا بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے لئے مجھے باضابطہ کوئی پیغام نہیں ملا۔
تفصیلات کےمطابق صحافیوں نے مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے لئے مجھے باضابطہ کوئی پیغام نہیں ملا،اگر بانی پی ٹی آئی ملنا چاہیں گے تو بھی سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا۔
ہمارا گلہ ہے کہ عام انتخابات میں ہمیں لیول پلینگ فیلڈ بھی نہیں دیا گیا،انتخابات میں کچھ لوگ استعمال ہوگئے، ہم نے استعمال ہونے سے انکار کر دیا،چھبیسویں ترمیم میں ہم نے شخصیت کی بجائے اداروں کی مضبوطی کو مقدم رکھا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر طے معاملات کو خوامخواہ چھیڑا گیا،مدارس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو رہا ہے،ڈی آئی خان، بنوں اور ٹانگ دہشتگروں کے حوالے ہیں، ٹانگ سے عدالتیں اور سرکاری دفاتر بھی ڈی آئی خان منتقل ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخواہ میں حکومت کی کہیں رٹ نظر نہیں آرہی، پی ٹی آئی کے ساتھ مرکز میں ورکنگ ریلیشن ہے لیکن صوبائی معاملات پر ہمارا اپنا الگ موقف ہے۔