ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے ساتھ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
سلمان علی آغا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ شاداب خان بھی کندھے کی سرجری کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔
ٹیم کا مکمل اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان )، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، عثمان طارق
پاکستان ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز ورلڈ کپ اسکواڈ کی تیاری کے لیے اہم موقع ہو گی۔

ٹیم مینجمنٹ:
منیجر: نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ: مائیک ہیسن، بولنگ کوچ: ایشلے نوفکی، بیٹنگ کوچ: محمد حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ: شین مکڈرموٹ، فزیوتھراپسٹ: کلف ڈیکن،سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ: گرانٹ لوڈن، ٹیم اینالسٹ: طلحہ اعجاز، میڈیا منیجر: سید نعیم احمد، سیکیورٹی منیجر: کرنل عثمان انوری، ڈاکٹر: ڈاکٹر واجد علی رفائی، معاون: محمد احسان مسیور۔
یہ سیریز پاکستان کی ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی اور ٹیم کی عالمی سطح پر تیاری کا ایک اہم حصہ ثابت ہو گی۔