سلمان خان نے اپنی 60ویں سالگرہ پر "بیٹل آف گلوان" کا ٹیزر جاری کر دیا

سلمان خان نے اپنی 60ویں سالگرہ پر
کیپشن: سلمان خان نے اپنی 60ویں سالگرہ پر "بیٹل آف گلوان" کا ٹیزر جاری کر دیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے اپنی آنے والی جنگی فلم بیٹل آف گلوان کا ٹیزر جاری کیا۔

 یہ فلم 2020 میں گلوان ویلی میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپ سے متاثر ہے۔ ٹیزر میں سلمان خان بھارتی فوجی افسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کیپشن کے طور پر لکھا:
“#BattleOfGalwan Teaser Out Now!”

بیٹل آف گلوان معروف ہدایتکار اپورو لکھیہ کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے، جو شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا جیسے ہٹ فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔
 فلم 17 اپریل 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ سلمان خان کی بہن سلمیٰ خان نے اس فلم کوسلمان خان فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔  فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ چترانگدا سنگھ بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی۔

سلمان خان نے پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ بیٹل آف گلوان ان کے کیریئر کے سب سے زیادہ محنت طلب منصوبوں میں سے ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ فلم جسمانی طور پر بہت مشکل ہے۔ پہلے ایک یا دو ہفتوں میں تیاری ہو جاتی تھی، لیکن اب دوڑنا، لات مارنا، مکوں کی مشق سب کرنا پڑتا ہے۔"

سلمان خان نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ لداخ کے بلند پہاڑی علاقوں میں، شدید سردی اور ٹھنڈے پانی میں کی گئی، جو ایک اور بڑا چیلنج تھا۔

سلمان خان آخری بار مارچ میں ریلیز ہونے والی فلم سکندر میں نظر آئے تھے، جس کی ہدایت کاری اے آر مرگداس نے کی تھی اور اس میں راشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار میں تھیں۔

Watch Live Public News