سی سی ڈی کو آن لائن فراڈ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اختیار مل گیا

سی سی ڈی کو آن لائن فراڈ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اختیار مل گیا
کیپشن: سی سی ڈی کو آن لائن فراڈ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اختیار مل گیا

ویب ڈیسک: ڈکیتوں، قاتلوں اور منشیات فروشوں کے بعد آن لائن فراڈ کرنے والوں کا بھی نمبر لگ گیا۔ آن لائن اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار سی سی ڈی کو مل گیا۔ 

حکومت پنجاب سی سی ڈی کو آن لائن اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے منظم گروہوں کےخلاف کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا۔ فیصلہ آن لائن اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے معصوم شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں بےتحاشہ اضافہ کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

معصوم شہری آن لائن وارداتوں کے ذریعے زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ تنخواہ دار اور کاروباری طبقہ ان ملزمان کا آسانی سے نشانہ بن رہے ہیں۔ یہ ملزمان بےنظیر انکم سپورٹ حاصل کرنے والوں کو بھی لوٹ لیتے ہیں۔ یہ لوگ شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان کی کارروائیاں بھی کرتے ہیں مگر ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی نہیں ہوتا۔ 

ملک بھر میں لوٹنے والے منظم گروہ آن لائن اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے معصوم شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ سی سی ڈی عوام کی جمع پونجی لوٹنے والے ان ملزمان کے خلاف بھرپور ایکشن کرے گی۔ 

آن لائن وارداتوں کے ذریعے ان ملزمان نے اربوں روپے کے اثاثے بھی بنا رکھے ہیں۔ آن لائن فراڈ کرنے والے منظم جرائم پیشہ افرادکی جائیدادوں کی قرقی کے لیے بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ منشیات فروشوں کے خلاف سی سی ڈی کے حالیہ تاریخی آپریشن کی کامیابی کے بعد کیا ہے۔

Watch Live Public News