شکارپور:باراتیوں کی بس پر فائرنگ،دلہا سمیت3افراد جاں بحق

شکارپور:باراتیوں کی بس پر فائرنگ،دلہا سمیت3افراد جاں بحق
کیپشن: شکارپور:باراتیوں کی بس پر فائرنگ،دلہا سمیت3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: سندھ کے شہر شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہا سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شکارپور کے قومی شاہراہ بائی پاس پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے بارات کی بس کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دلہا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دیگر دو افراد بھی جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دلہا کا بھائی اور بس کا ڈرائیور شامل ہیں۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق بارات شکارپور شہر سے جیکب آباد جا رہی تھی اور واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

Watch Live Public News