وسیم اکرم کو پی ایس ایل کا برینڈ ایمبیسڈر نامزد ہو گئے

وسیم اکرم کو پی ایس ایل کا برینڈ ایمبیسڈر نامزد ہو گئے

ویب ڈیسک:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیوز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی تیاریاں چل رہی ہیں، دو نئی ٹیموں کو 8 جنوری  میں فروخت کریں گے، وسیم اکرم کو پی ایس ایل کا برینڈ ایمبیسڈر نامزد کیا گیا ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 8جنوری کو کھلاڑیوں کی بڈنگ ہو رہی ہے ، ملتان سلطان اس سال پی سی بی خود چلائے گا، اگلے سیزن میں ان کی نیلامی کریں گے ۔

ملتان سلطان کے قائم مقام سربراہ  پروفیشنل کرکٹرز ہو گا ، وسیم اکرم کو پی ایس ایل کا برینڈ ایمبیسڈر نامزد کیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 26 مارچ کی بجائے 23 مارچ کو شروع کرنے کی تجویز ہے ، 23 مارچ پر اگر اتفاق ہوا تو ٹھیک ورنہ 26 سے شروع ہو گا ۔

انڈر 19 کا ساڑھے چار ماہ کا کیمپ لگایا ، وہاں کے کوچز کو ٹرینڈ کیا ، اگلے چند سالوں میں یہ بچے پوری ٹرینڈ ہوں گے، بہت سے کیٹگریز کے لوگ نہیں مل رہی ۔ 

اب اس گیپ کو پورا کر رہے ہیں، ریجن کرکٹ پر کام کر رہے ہیں، کھلاڑیوں کو انجری کے بارے پلان نہیں تھا ، جاوید مغل بطور ڈاکٹر پی سی بی کو جوائن کریں گے، کھلاڑیوں کے میڈیکل کے لئے باہر سے ڈاکٹر بلائیں ہیں۔ 

 کچھ کھلاڑیوں کا کئیر خراب ہی ہو گیا،ہماری کھلاڑی اوور ایج ہو جائیں گے ، انڈر 19 والے کھیلنے کے بعد گم ہو جاتا تھا، اب ہم خود ان کو سپورٹ کریں گے، ان کے لیے وظیفے کا بھی سوچ رہے ہیں ، ہر کلب کی سکروٹنی ہو گی، نیوز چینل کو سپورٹس دیکھانے کی اجازت دینی چاہیے۔ 

ملتان سلطانز کے ہیڈ کو اعلان کچھ دنوں میں کریں گے، علی ترین نے ملتان سطانز کے لئے بہت کام کیا،اگر وہ نئی ٹیم خریدنا چاہئے تو خرید سکتے ہیں، ریڈ بال کے کوچ کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، مشاورت جاری ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت ہاتھ نہیں ملا رہا تو ہمیں بھی شوق نہیں،  بھارت اس نامناسب رویے پر آئی سی سی کو آگاہ کریں گے۔ 

Watch Live Public News