(ویب ڈیسک ) کرک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ کرک کے سرحدی پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی میں متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد پہاڑی ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے ۔
آر پی او نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں پہاڑی علاقے میں پڑی ہوئی ہیں ۔لاشوں کو ان کے ساتھی دہشت گرد ساتھ لے جانے کے لئے پولیس پر فائرنگ کر رہے ہیں۔