قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ نے راہیں جدا کرلیں، اہم پوسٹ وائرل

قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ نے راہیں جدا کرلیں، اہم پوسٹ وائرل

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں، عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا۔

قومی کرکٹر عماد وسیم نے ایک اہم پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کافی دیر سوچنے اور مسلسل اختلافات کے باعث میں نے اپنی اہلیہ سے راہیں جدا کر لی ہیں، اپنی ازدواجی زندگی کو ختم کرنے کے لئےباضابطہ طور پر طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے، یہ اختلافات بارہا کوششوں کے باوجود حل نہیں ہو سکے، جس کے باعث یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

عماد وسیم نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ ان کے ذاتی معاملے میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور ہماری تصاویر کو شیئر کرنے سےگریز کیا جائے۔

قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ان کی اہلیہ کو ان کی شریکِ حیات کے طور پر نہ جانا جائے،  کسی قسم کی گمراہ کن یا من گھڑت خبروں پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی ایسی باتوں کو پھیلایا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے اس ذاتی معاملے میں کردار کشی کرنے یا دوسروں کو بلاوجہ شامل کرنے کی کوشش کی تو وہ قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

بچوں کے حوالے سے انہوں نے  کہا کہ وہ  اُن کے والد ہیں اور اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر نبھاتے رہیں گے۔ بچوں کی دیکھ بھال، پرورش ان کی اولین ترجیح رہے گی۔

آخر میں انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس نازک مرحلے پر ان کے فیصلے کو سمجھا جائے گا اور ان کی ذاتی حدود کا احترام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 3 بچے ہیں, جولائی 2025 میں عماد وسیم کی مبینہ طور پر نائلہ نامی لڑکی کے ساتھ دوستی کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔

Watch Live Public News