ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ صدر میں رہائشی عمارت کے میز نائن فلور کی چھت گر گئی ،ریسکیو حکام کا کہنا تھا بوسیدہ چھت گر کر پارکنگ ایریا میں جاگری ۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا،زخمی شخص طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی ، جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔