خاشقجی قتل کیس: سعودی حکومت نے انصاف کے تقاضے پورے کئے، پاکستان

خاشقجی قتل کیس: سعودی حکومت نے انصاف کے تقاضے پورے کئے، پاکستان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمال خاشقجی قتل کیس کے معاملے پر امریکی رپورٹ پر پاکستان کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث کرداروں کو سزا دلوانے کے لیے اقدامات اٹھائے، سعودی حکومت نے اس معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے بھی ولی عہد محمد بن سلمان پر امریکا کی حالیہ رپورٹ میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متلق احکامات جاری کرنے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی رپورٹ کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت رپورٹ میں موجود مندرجات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ استنبول کے سعودی قونصل خانہ میں کاغذی کارروائی کے حوالے سے گئے تھے۔ ان کے قتل سے متعلق امریکا کی جانب سے نظر ثانی شدہ رپورٹ میں کہا گیا کہ محمد بن سلمان نے صحافی کے قتل کے لیے آپریشن کی منظوری دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔