“یشما گل کیوں ملحد ہوگئیں تھی؟“

“یشما گل کیوں ملحد ہوگئیں تھی؟“
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ میں کسی دور میں ملحد ہو گئی تھی مگر پھر میں واپس اسلام کی طرف آگئی۔ میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی مگر پھر میری زندگی میں کچھ ایسا ہوا کہ میں اسلام سے دور ہو گئی۔سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں یشما گل نے اپنی محبت کے بارے میں با ت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک لڑکے سے بہت محبت تھی مگر پھر ا س کی شادی ہو گئی کیونکہ اس کے خاندان نے اس کی مرضی سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یشما نے غلطی سے کہہ دیا کہ آسٹریلیا ایک خوبصورت شہر ہے لیکن پھر جب میزبان نے اس بات کو پوائنٹ آؤٹ کیا تو انہوں نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ایک خوبصورت ملک ہے اور ملبورن بہت اچھی سٹی ہے۔ جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ آسٹریلیا کا دارالحکومت کا نام کیا ہے تو انہوں نے آسانی سے بتا دیا کہ کنبیرا۔آسٹریلیا بہت خوبصورت ہے مگر میں کہیں بھی چلی جاؤں میں کراچی نہیں چھوڑ پاتی۔مجھے کراچی بہت یاد آتا تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی کا اہم واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ اپنے دوست کے گھر گئی تو گلی میں چور موبائل چھیننے کیلئے آگئے تو ان کے ساتھ موجود ان کا ایک دوست وہاں سے فرار ہو گیا اور پھر مجبورا انہیں اپنا موبائل چور کو دینا ہی پڑے جس کے بعد چور نے جاتے ہوئے دو فائر بھی کئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔