لاہور: ( پبلک نیوز) لاہور قلندرز پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا چمپئن بن گیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دفاعی چمپئن ملتان سلطانز کو 42رنز سے شکست دے کر ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کیا۔ محمد حفیظ کی نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے۔ جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم138رنزپر ڈھیر ہوگئی ۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا کوئی بھی بیٹر لاہور قلندرز کے بہترین بالنگ اٹیک کے سامنے مزاحمت کرنے میں ناکام رہا ۔ کپتان محمد رضوان اور شان مسعود کی ان فارم اوپننگ جوڑی بھی 41 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ رائیلی روسو اور آصف آفریدی بالترتیب 15 اور ایک اسکور بنا کر زمان خان کا شکار بنے۔ عامر عظمت نے چھ رنز بنائے۔اس موقع پر ملتان سلطانز کی آدھی ٹیم محض 63 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ ایسے میں ٹم ڈیوڈ نے خوشدل شاہ کے ہمراہ 50 رنز کی شراکت قائم کرکے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 27 کے انفرادی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1497999329289654276?s=20&t=RCMgv7fU70viEeVeoxggFA شاہین شاہ آفریدی نے اسی اوور میں ڈیوڈ ویلے کو آٹ کرکے میچ میں لاہور قلندرز کی گرفت مزید مضبوط کردی۔ حارث روف نے بھی اگلے ہی اوور میں خوشدل شاہ کو بولڈ کردیا۔ خوشدل شاہ 32 اور ڈیوڈ ویلے صفر پر آٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ محمد حفیظ اور زمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1497988269820325892?s=20&t=RCMgv7fU70viEeVeoxggFA حارث رف اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیااور محض 25 رنز پر ابتدائی تینوں بیٹرز آٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے۔ عبداللہ شفیق 14، فخر زمان 3 اور ذیشان اشرف نے 7 رنز بنائے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1497984536717651969?s=20&t=RCMgv7fU70viEeVeoxggFA ایسے میں تجربہ کار بیٹر محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئیشاندار نصف سنچری اسکور کرکے لاہور قلندرز کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دیا۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1497983993291153414?s=20&t=RCMgv7fU70viEeVeoxggFA انہوں نے کامران غلام اور ہیری بروک کے ہمراہ بالترتیب 54 اور 58رنز کی شراکت قائم کی۔ کامران غلام 15 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزے پر مشتمل جوڑی نے اننگز کے آخری دو اوورز میں 40 رنز اسکور کرکے ٹیم کا مجموعہ 180 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1497983637446434831?s=20&t=RCMgv7fU70viEeVeoxggFA ہیری بروک نے 22 گیندوں پرناقابل شکست 41 رنز اسکور کیے۔ ڈیوڈ ویزے 8 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے 3،3 چھکے لگائے۔ ملتان سلطانز کے آصف آفریدی نے تین جبکہ شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ویلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔