وزیراعظم شہبازشریف نےاسکول آن ویلز کے منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نےاسکول آن ویلز کے منصوبے کا افتتاح کردیا
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسکول آن ویلز (School on Wheels) منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر 8 بسوں پر مشتمل اسکول آن ویلز منصوبہ اسلام آباد اور گردو نواح کے بچوں کو موبائل اسکولز کے ذریعے تعلیم فراہم کرے گا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسکول کے بچوں سے ملاقات کی ، ان کا کہنا تھا کہ بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے ، موبائل لائبریری دور دراز کے بچوں کوتعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے ، بچے قو م کے معمار ہوتے ہیں ، تعلیم کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے ۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم نے پودا لگا کر ملک گیر موسمِ بہار شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا.ہے انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، رواں برس 24کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، شجر کاری کوملکی سطح پر بھی فروغ دینا ہوگا ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔