احتجاج اور توڑ پھوڑکیس:عدالت کاعمران خان کوبری کرنےکاحکم

احتجاج اور توڑ پھوڑکیس:عدالت کاعمران خان کوبری کرنےکاحکم
کیپشن: احتجاج اور توڑ پھوڑکیس:بانی پی ٹی آئی عمران خان بری

ویب ڈیسک:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی 2023 کو احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں بانی تحریک انصاف عمران خان ، فیصل جاوید، سابق رہنما اسد عمر اور دیگر کو بری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے بریت درخواستیں منظور کرنے کافیصلہ جاری کردیا، دوران سماعت وکلاء آمنہ علی،سردار مصروف خان اور محسن غفار عدالت پیش ہوئے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے249اے کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، مقدمہ میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی، مقدمہ کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے۔

جاری فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ،اسدعمر، راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں جبکہ علی نواز اعوان، فیصل جاوید،عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان اسدعمر،علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں، مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان پر 26مئی2022کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

Watch Live Public News