ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے سول جج مرید عباس خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 اپریل کو طلب کیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دی تھی۔