محسن نقوی نےاپنے ماتحت بیوروکریسی کو نوازنا شروع کردیا

محسن نقوی نےاپنے ماتحت بیوروکریسی کو نوازنا شروع کردیا
کیپشن: محسن نقوی نےاپنے ماتحت بیوروکریسی کو نوازنا شروع کردیا

ویب ڈیسک:(دانش منیر)سابق نگران وزیرا علیٰ  پنجاب محسن نقوی نے اپنے ماتحت بیوروکریسی کو نوازنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کا نام بنانے اور دن رات کام کرنے کے انعام میں چیف سیکرٹری پنجاب کو پی سی بی میں لے گیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنر کا ممبر بنا دیا،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو ممبر بورڈ آف گورنر پاکستان کرکٹ بورڈ تعینات کر دیا گیا،چیف سیکرٹری پنجاب نےاپنے موجودہ عہدے کے امور سست کردیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری کے بعد سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کا بھی پی سی بی سے منسلک ہونے جارہے ہیں،چیف سیکرٹری کی تبدیلی کی اطلاعات کے بعد چیف سیکرٹری صرف ضروری امور میں ہی دلچسپی لے رہے ہیں،چیف سیکرٹری کی تبدیلی کی خبر کے بعد دیگر سیکرٹریز کی بھی اہم امور میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے عہدہ بچانے کے لیے جاتی عمرہ کے بڑے چکر لگائے جبکہ مریم نواز کے عہدے سنبھالنے سے قبل متعدد بار ملاقات میں عہدہ بچانے کی کوشش کی گئی۔صورتحال واضح نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی پناہ لے لی۔

Watch Live Public News