وزیر اعلیٰ پنجاب کا میاں چنو ں واقعے کا نوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب کا میاں چنو ں واقعے کا نوٹس
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: مریم نواز شریف نےمیاں چنو ں میں طالبات کو تیز رفتار گاڑی سے روندنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میاں چنوں میں طالبات کو تیز رفتار گاڑی سے روندنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ 

انہوں نے  طالبہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت بھی کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے زخمی طالبات کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی  ہے۔

Watch Live Public News