دارالعلوم حقانیہ میں خود کُش حملہ فتنہ الخوارج کی مذموم کارروائی ہے ، سیکیورٹی ذرائع

دارالعلوم حقانیہ میں خود کُش حملہ فتنہ الخوارج کی مذموم کارروائی ہے ، سیکیورٹی ذرائع

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دارالعلوم حقانیہ میں خود کُش حملہ فتنہ الخوارج اور انکے سر پرستوں کی مذموم کاروائی ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کُش حملہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا، خود کُش حملے میں مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  مولانا حامد الحق حقانی  نے گزشتہ ماہ رابطہ عالم اسلامی کے تخت ہونے والی کانفرنس میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا،مولانا حامد الحق نے  خواتین کو تعلیم حاصل  کرنے سے روکنے کو بھی خلاف اسلام قرار دیا تھا، اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھی۔

  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  نماز جمعہ کے دوران دھماکا اس بات کی خمازی کرتا ہے کے فتنہ الخوارج، انکے  پیروکاروں اور سہولتکاروں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

Watch Live Public News