امریکا اوراسرائیل کا ایران پر حملہ، سپریم لیڈر کے خفیہ دفتر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکا اوراسرائیل کا ایران پر حملہ، سپریم لیڈر کے خفیہ دفتر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
کیپشن: جنگ شروع! اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیردفاع نے بیان دیا ہے کہ ایران پر حملہ کردیا گیا ہے۔ ایران کیجانب سے خطرات کی وجہ سے حملےشروع کیے گئے ہیں۔ 

ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکے سنائی دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شاہراہ یونیورسٹی پر متعدد میزائل گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تہران میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھا دے رہے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران میں 30 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل حملے کےبعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایرانی صدر کی رہائش گاہ،انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز اور ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے یہ مشترکہ حملے فضا اور سمندر سے کیے جارہے ہیں جن میں عسکری اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے آپریشن کو ''دی رور آف دی لائین'' کا نام دےدیا:

اسرائیل نے ایران کے خلاف کارروائی کو "آپریشن دی رور آف دی لائین" کا نام دے دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ حکومت 47 سال سے 'مرگ بر اسرائیل' 'مرگ بر امریکہ' نعرے لگا رہی ہے۔ ایران نے ہمارا اور امریکیوں کا خون بہایا، اسے جوہری ہتھیاروں سے لیس نہیں ہونا چاہیے۔ ایران کے جوہری ہتھیار پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کا بیان:

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا۔

 ابراہیم عزیزی نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا’’ہم نے تمہیں خبردار کیا تھا، اب تم ایک ایسے راستے پر چل پڑے ہو جس کا انجام اب تمہارے کنٹرول میں نہیں رہا۔

ایران اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی:

اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ایران کی اسٹاک مارکیٹ کریش کرجانے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی فضائی حدود بند:

ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان ماجد اخوان نے تصدیق کی ہے کہ ملک کی فضائی حدود عارضی طور پر 6 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نے بتایا ہے کہ جاری کیے گئے نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) کی بنیاد پر ایران کی مکمل فضائی حدود کو 6 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ:

ایران پر حملے کے بعد اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ایران پر حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ ایران پر حملے کے بعد اسرائیل میں فضائی حدود بن کردی گئی۔ بن گورین ایئرپورٹ پر تمام پروازیں واپس بھیج دی گئیں۔

ایران پر آپریشن کا منصوبہ مہینوں پہلے بنایا گیا تھا، اسرائیلی دفاعی اہلکار
اسرائیلی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران میں اسرائیل کا آپریشن امریکا کے ساتھ مل کر جاری ہے، ایران پر آپریشن کا منصوبہ مہینوں پہلے بنایا گیا تھا، ایران پر حملے کی تاریخ کا فیصلہ ہفتوں پہلے کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای تہران میں موجود نہیں ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایران نے حملے کے بعد اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

قطر میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کو شیلٹر میں جانے کی ہدایت

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر میں امریکی سفارتخانےکے اہلکاروں کو شیلٹر میں جانےکی ہدایت کر دی گئی ہے اور امریکی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے حکم تک شیلٹر میں رہیں۔

پاکستان کی ایران کیلئے ٹریول ایڈوائزری:

پاکستان نے ایران میں اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ایران کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔اپنی سلامتی اور تحفظ کے لیے پاکستانی شہری ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو احتیاط کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی شہری چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔پاکستانی شہری اپنے قریبی پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطہ رکھیں۔دفتر خارجہ نے ایران میں پاکستانی مشنز کے رابطہ نمبر جاری کر دیے۔

Watch Live Public News