امریکا اور اسرائیل کو ایک تاریخی سبق دیں گے،ایرانی فوج کا اعلان

امریکا اور اسرائیل کو ایک تاریخی سبق دیں گے،ایرانی فوج کا اعلان
کیپشن: امریکا اور اسرائیل کو ایک تاریخی سبق دیں گے،ایرانی فوج کا اعلان

ویب ڈیسک: ایران کی فوج نے اسرائیل اور امریکا کو “ تاریخی سبق” سکھانے کا اعلان کر دیا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فوج نے ایرانی شہروں پر حملوں کے بعد اسرائیل اور امریکا کو “ تاریخی سبق” دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایرانی ریاستی میڈیا کے مطابق مسلح افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ “جیسا کہ ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں، خطے میں کہیں بھی کوئی ایسا اڈہ جو اسرائیل کی مدد کرے گا، اسلامی جمہوریہ ایران اور ہماری مسلح افواج کا ہدف ہوگا، اور ہم اس معاملے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔”

Watch Live Public News