سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سفارتخانے کی اہم ہدایات جاری

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سفارتخانے کی اہم ہدایات جاری
کیپشن: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سفارتخانے کی اہم ہدایات جاری

ویب ڈیسک: پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں پُرسکون رہنے اور افواہوں سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق شہری معلومات کے حصول کے لیے صرف سعودی حکومت کے مستند اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔ غیر مصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا رپورٹس کو نہ پھیلایا جائے اور نہ ہی ان پر عمل کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری حالات پر گہری نظر رکھیں اور سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ سفر کرنے والے افراد ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پرواز کے شیڈول اور اسٹیٹس کی تصدیق متعلقہ ایئرلائن سے ضرور کر لیں۔

سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی نئی پیش رفت سے متعلق معلومات سرکاری ذرائع کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

Watch Live Public News