ویب ڈیسک: پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا، اور بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
سپر 8 مرحلے کے میچ میں سری لنکا کے خلاف صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44گیندوں پر 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ویرات کوہلی کا 319 رنز کا ریکارڈ عبور کر کے مجموعی طور پر 350 سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
فہرست میں سری لنکن کھلاڑی تلکا رتنے دلشان 317 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ قومی کپتان بابر اعظم نے 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 303 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 2010 کے ورلڈ کپ میں 202 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔
صاحبزادہ فرحان کی یہ شاندار بیٹنگ پاکستان کے لیے ٹی 20 کرکٹ میں ایک تاریخی سنگ میل کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔