سعودی عرب نے حج ، عمرہ کے زائرین کیلئے پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر متعارف کرادیا

سعودی عرب نے حج ، عمرہ کے زائرین کیلئے پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر متعارف کرادیا

ریاض : حج و عمرہ چیریٹی  ایسوسی ایشن نے موسم گرما کی  شدت  کو کم کرنے  اور   عازمین کی خدمت کے لیے پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر  متعارف کرایا ہے۔

یہ پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر  رواں سال  میں زائرین کے لیے حج و عمرہ چیریٹی  ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سب سے نمایاں مصنوعات میں سے ایک ہے۔

اس حوالے  ایسوسی ایشن کے سی ای او انجینئر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال حج و   عمرہ زائرین کی خدمات کے لیے معیاری اقدامات اور بہتری فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے، ہماری  ایسوسی ایشن کی  ہر سال  کوشش ہوتی ہے کہ  اس کی مصنوعات زیادہ فائدے مند ہوں اور ان کا زائرین پر واضح اثر ہو۔

انہوں نے بتایا کہ  پورٹیبل ایئر کنڈیشنر میں تیز کولنگ ٹیکنالوجی اور 360 ڈگری ایئر فلو کوریج موجود ہے اور یہ صرف 4 گھنٹے چارج کرنے کے بعد 12 گھنٹے تک کام کرتا ہے۔  ایئر کنڈیشنر میں ایک سمارٹ ٹمپریچر کنٹرول یونٹ بھی شامل ہے جس میں مختلف موسموں کے لیے پنکھے کے موڈ اور ہیٹنگ موڈ شامل ہیں۔

Watch Live Public News