بیٹنگ کے دوران بابر  اعظم طیش میں آگئے، ویڈیو دیکھیں

Angry Babar Azam video viral
کیپشن: Angry Babar Azam
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران بابر  اعظم کے مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر پر غصے میں آنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں جاری لیگ کے دوران ڈورڈینٹو ڈھاکا کے خلاف اننگز کے 13 ویں اوور میں رنگپور رائیڈرز کے بابر اعظم کی مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر عرفان سکر کے ساتھ گرما گرمی دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  بھی وائرل ہے۔

 وائرل ویڈیو میں بابر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں آ پ سے بات کر رہا ہوں؟ میں آپ سے بات کر رہا ہوں؟ میں خود بات کر رہا ہے‘،  بحث کے دوران امپائر اور ڈورڈینٹو ڈھاکا کے کپتان مصدق حسین نے بابر کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران بھی بابر  ناراض ہی نظر آئے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے بی پی ایل کے تیسرے میچ میں ڈھاکا کے خلاف 46 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعی ٹوٹل 183 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، بی پی ایل کے تیسرے میچ میں یہ بابر اعظم کی دوسری نصف سنچری تھی، بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

Watch Live Public News