ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔شام یا رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور رات کے اوقات میں کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں ر ات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ بو ندا با ندی کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں ر ات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کے علا وہ چترال، کو ہستان، شا نگلہ، بو نیر، سوات، کالام، بالاکوٹ، مردان، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہا ڑو ں پر برفباری کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا جبکہ رات کے وقت خنکی کا احساس برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں اس وقت مطلع ابر آلود اور موسم سرد ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 184 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جو صحت کے لیے مضر قرار دی جا رہی ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے احتیاط ضروری ہے۔