پشاور:قومی امن جرگہ خواجہ سراؤں کے حق میں سڑکوں پر نکل آیا

پشاور:قومی امن جرگہ خواجہ سراؤں کے حق میں سڑکوں پر نکل آیا
کیپشن: پشاور:قومی امن جرگہ خواجہ سراؤں کے حق میں سڑکوں پر نکل آیا

ویب ڈیسک: پشاورمیں قومی امن جرگہ خواجہ سراؤں کے حق میں سڑکوں پر نکل آیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی امن جرگہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ  ہوا۔ جس میں خواجہ سراؤں نے شرکت کی۔ خواجہ سراؤں نے پولیس اور حکومت مخالف نعرے بازی کی اور عدالتی نظام پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

قومی امن جرگہ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں خواجہ سراؤں پر قاتلانہ حملے ، بھتہ خوری اور دھونس زبردستی عروج پر ہے۔ 

خواجہ سراء ڈولفن آیان نے کہا کہ پولیس خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔ خواجہ سراؤں نے الزام عائد کیا کہ  کمزور ایف آئی آر ، تفتیشی نظام اور عدالتی نظام ملزمان کو مزید جرات دیتا ہے۔

خواجہ سراؤں نے صوبائی حکومت ، پولیس اور عدلیہ سے انصاف اور تحفظ کا مطالبہ بھی کیا۔

Watch Live Public News