ویب ڈیسک: امریکا کی ڈیموکریٹ جماعت سے تعلق رکھنے والی معروف رکنِ کانگریس الہان عمر پر ایک سفید فام شخص نے خطاب کے دوران سپرے کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منیاپولس میں پیش آیا، جہاں الہان عمر ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اچانک حملے کے باوجود وہ محفوظ رہیں۔
واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکاروں نے سپرے کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ بعدازاں الہان عمر نے ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں متعدد مواقع پر رکنِ کانگریس الہان عمر پر تنقید کرتے رہے ہیں۔