ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر زور دیا۔ اس موقع پر اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
PRESIDENT’S SECRETARIAT
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 27, 2026
(Media Wing)
*****
PRESS RELEASE
President Zardari meets Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of the United Arab Emirates to Further Strengthen Bilateral Relations
Abu Dhabi, 27 January 2026 – President Asif Ali Zardari, accompanied by a… pic.twitter.com/DKRgwvbcaC
صدر آصف علی زرداری نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان کو دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے یو اے ای کی جانب سے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
صدر زرداری کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ دوستی اور مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
ملاقات میں خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔