ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت کے مطابق، آٹے کی فی کلو ریٹیل قیمت 107 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 1070 روپے میں فروخت ہوگا۔ اس کے علاوہ، آٹے کی ایکس مل قیمت 104 روپے فی کلو اور 10 کلو تھیلا 1040 روپے کا ہوگا۔
یہ قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور مارکیٹ میں ان قیمتوں پر آٹے کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
دوسری جانب، ملک کے دیگر صوبوں میں آٹے کی قیمتیں مختلف ہیں۔ پنجاب میں آٹے کی قیمت 142 سے 145 روپے فی کلو کے درمیان ہے، جب کہ خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت 160 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ کوئٹہ میں بھی آٹے کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمتوں کے تعین سے مارکیٹ میں استحکام کی امید کی جا رہی ہے، تاہم عوامی ردعمل اور قیمتوں کی نگرانی پر بھی نظر رکھی جائے گی۔