بھارتی ریاست میں طیارے کی کریش لینڈنگ، نائب وزیرِ اعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک

بھارتی ریاست میں طیارے کی کریش لینڈنگ، نائب وزیرِ اعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک
کیپشن: بھارتی ریاست میں طیارے کی کریش لینڈنگ، نائب وزیرِ اعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ مہاراشٹرا کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، طیارے میں اجیت پاوار کے علاوہ ان کے دو ساتھی اور عملے کے دو ارکان بھی سوار تھے۔ حادثے میں سوار تمام افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، اور کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

یہ حادثہ بھارتی فضائی تاریخ کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ بن چکا ہے، جس کے بعد حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Watch Live Public News