(ویب ڈیسک ) ماڑی انرجی لمیٹڈ کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ماڑی انرجی نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے کلچاس ساؤتھ بلاک کے تبری- ون کنویں میں گیس دریافت ہوئی ہے۔ گیس کے ذخائر کنویں کی 7 ہزار 170 فٹ گہرائی میں ملے۔
اعلامیے کے مطابق ابتدائی نتائج میں کنویں سے یومیہ 6.5 سے 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ ہوا۔