کوہستان کرپشن اسکینڈل: 4 ارب 5 کروڑ کی پلی بارگین کرنے والے ڈمپر ڈرائیور کی رہائی

کوہستان کرپشن اسکینڈل: 4 ارب 5 کروڑ کی پلی بارگین کرنے والے ڈمپر ڈرائیور کی رہائی
کیپشن: کوہستان کرپشن اسکینڈل: 4 ارب 5 کروڑ کی پلی بارگین کرنے والے ڈمپر ڈرائیور کی رہائی

ویب ڈیسک: کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ڈمپر ڈرائیور ممتاز کو نیب کے ساتھ 4 ارب 5 کروڑ روپے کی پلی بارگین کے بعد رہا کر دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے پلی بارگین کی توثیق کی، جس کے بعد ملزم کی رہائی عمل میں آئی۔

نیب کے مطابق ممتاز کے اکاؤنٹس سے بھاری رقم ٹرانسفر ہوئی اور تحقیقات کے دوران اس کے اربوں روپے کے اثاثے سامنے آئے۔ ملزم کی پلی بارگین کے تحت اس کی ذمہ داریوں اور جرمانوں کی تفصیلات طے کی گئی۔

اس سے قبل، کوہستان کرپشن اسکینڈل میں 3 ملزمان نے نیب کو 15 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست دی تھی، جس میں بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں، گاڑیاں اور نقد رقم شامل تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں نیب پشاور نے اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کے گھر پر چھاپہ مار کر 20 کروڑ روپے نقدی برآمد کی تھی، جو پینٹ کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ پر 34 ارب روپے کے غبن کا الزام ہے اور اب تک 14 ارب روپے کی رقم برآمد ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News