(ویب ڈیسک ) افشاں سعید چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔
خیال رہے کہ افشاں سعید مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی صدر رہیں ہیں ۔
افشاں سعید ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ آج مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہی ہوں ، آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں باغ اور حویلی میں میرا گہرا تعلق رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت سردار محمد یوسف نے دی۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ اب نیا سفر شروع ہو رہا ہے،کوشش ہے کہ پارٹی کی بہتری کے لیے کارکردگی دکھا سکوں۔