بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار ایک مشکوک طیارہ حادثے میں ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار ایک مشکوک طیارہ حادثے میں ہلاک

(ویب ڈیسک ) بھارتی  میڈیا کے مطابق  بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار ایک مشکوک طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق  وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے خلاف آواز کو خاموش کر دیا گیا۔   اجیت پوار بی جے پی کی کرپشن اور مالی راز بے نقاب کرنے کے حوالے سے کھل کر بولتے تھے۔

  بھارتی سیاسی رہنماؤں، بشمول ممتا بینرجی، نے سپریم کورٹ سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، ممتا بینرجی نےطیارہ حادثے کو گہری سازش کا نتیجہ قرار دیا۔

بھارتی میڈیا   رپورٹس کے مطابق     اجیت پوار نے 15 جنوری کو پی سی ایم سی اور پونے میں بی جے پی کی کرپشن بے نقاب کی تھی، جس میں قومی مالیاتی راز شامل تھے۔   اجیت پوار نے بی جے پی کو بدعنوان، لٹیروں اور عوام دشمن گروہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی، جس کے بعد ان پر دباؤ بڑھا۔

اجیت پوار نے آخری بیان میں کہا تھا کہ   پی سی ایم سی کو بی جے پی نے قرض میں دھکیل دیا، عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ   بی جے پی نے دیانت دار لیڈر کو خاموش کرانے کے لیے منصوبہ بندی کی؟،   مختلف حلقوں کی طرف سے ان کی موت کے پیچھے مبینہ طور پر وزیر اعظم مودی کا نام لیا جارہا ہے،کیا بھارتی حکومت طیارہ حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے گی ؟ یا اس معاملے پر بھی مجرمانہ خاموشی ہو جائے گی۔

Watch Live Public News