رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے 8 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو جانو انڈھڑ نے دوسال قبل 9افراد کو قتل کیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق اندھڑ گینگ کا سربراہ جانو اندھڑ تین ساتھیوں سمیت مقابلہ میں مارا گیا ہے، مقابلے میں بدنام زمانہ مشی اندھڑ سمار شر کٹہ شر بھی مارے گئے گولیاں لگنے سے شہزادہ دشتی اور بھوری شر شدید زخمی ہو گئے ۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اندھڑ گینگ نے ڈیرھ سال قبل ماہی چوک میں نو افراد کو قتل کیا تھا،.ملزمان پر سندھ اور پنجاب میں سنگین مقدمات درج ہیں ،.جانو اندھڑ اور دیگر ملزمان کے سروں پر 2، 2 کروڑ روپے کا انعام سندھ حکومت نے رکھے ہوئے تھے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے سر کی قیمت پنجاب حکومت نے بھی مقرر کر رکھی تھی۔