معروف اداکارہ صنم جنگ کے ہاں بیٹی کی ولادت،تصویرسوشل میڈیاپروائرل

معروف اداکارہ صنم جنگ کے ہاں بیٹی کی ولادت،تصویرسوشل میڈیاپروائرل
کیپشن: معروف اداکارہ صنم جنگ کے ہاں بیٹی کی ولادت،تصویرسوشل میڈیاپروائرل

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکارہ صنم جنگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام پر اتوار کی صبح دی گئی،صنم نے ننھی پری کے پاؤں کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 22 تاریخ کو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  شیخوپورہ:غیرت کے نام پر باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

صنم جنگ نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ان کی نوزائیدہ بیٹی کا نام اس کی بڑی بہن یعنی اداکارہ کی بڑی بیٹی الایا نے 'علائزہ' رکھا ہے۔

اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہوئی جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ قیام پذیر ہیں، کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے ان کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

صنم جنگ کی پوسٹ پر اداکار علی سفینہ سمیت دیگر کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی، قسام  پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی الایا جعفری بھی ہے۔

Watch Live Public News