پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس کی تیاری کا کامیاب تجربہ

پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس کی تیاری کا کامیاب تجربہ
کیپشن: پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس کی تیاری کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کا بڑا کارنامہ، جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس کی تیاری کا کامیاب تجربہ کر لیا، جس سے صوبے کو بڑا مالی فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کے تحت لکھو ڈیر میں بائیوڈی گریڈ ایبل آلائشوں کو استعمال کرکے بائیو گیس پیدا کی گئی۔

حکام کے مطابق اس منصوبے سے ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے 20 سے 25 ہزار کلو بائیو گیس پیدا کرنا ممکن ہے۔ جس سے خزانے کو 60 سے 70 لاکھ روپے کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ حکومت کے اس منصوبے سے 50 میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ 3 ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل ہوسکے گا۔ 10 سال میں لینڈفل سائٹ سے حاصل ہونے والی گیس سے 2 ملین ڈالر سے زائد آمدن متوقع ہے۔

اس کے علاوہ حکام کی جانب سے صوبے میں ری سائیکلنگ پارک کے ماڈل کا بھی جائزہ لیا گیا، جس سے سالانہ 190 ملین روپے آمدن جبکہ لکھو ڈیر ڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے سالانہ 4 ملین ڈالر سے زائد آمدن کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے کچرے میں 60 فیصد کمی ہوگی۔

Watch Live Public News