پیٹرول بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروائیں، 1 لاکھ انعام پائیں

پیٹرول بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروائیں، 1 لاکھ انعام پائیں

(ویب ڈیسک ) پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔  پنجاب میں ٹیکنالوجی بیسڈ فائر کنٹرول فورس بنائی جائےگی، بینک آف پنجاب اس پورےپراسس کی نگرانی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پی ایچ  اےکا پودہ 1399 پر کال کریں تو گھر پر ڈلیوری کیا جاتا ہے، لاہور کے شہریوں کے لئے یہ پودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے، لاہور کے شہری 1399 پر فون کریں آپ کا پودہ آپ کے گھر پہنچایا جائے گا۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ  رنگ روڈ کے اردگرد 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے،  لاہور کے شہریوں کا فرض ہے، زیادہ سےزیادہ درخت لگائیں، زیادہ درخت لگیں گے توایئرکوالٹی انڈیکس بہترہوگا۔

Watch Live Public News