قصور میں کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

قصور میں کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک ) قصور میں   کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہوئی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا  ہے۔

قصور کے ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کا کہنا ہے کہ  ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ ’ ملزم نے 3 روز قبل شاہ عنایت کالونی میں گلی میں کھیلتی ہوئی ایک کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں۔’

ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو ہدایت کی تھی کہ 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم کو دھنپت روڈ پر اس وقت پکڑا گیا، جب وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے پستول نکال کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں وہ زخمی ہوا اور پولیس نے اسے گرفتار کر کے قصور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

Watch Live Public News