(ویب ڈیسک ) بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے پاکستانی کو سکیورٹی اہلکاروں نے گراؤنڈ سے نکال دیا۔
اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔
A Pakistani fan was removed from Old Trafford during the England vs India Test match simply for wearing a #Pakistan cricket shirt.
— Taymur Malik (@BlueMist911) July 27, 2025
He wasn’t chanting or provoking anyone, yet a Hindu security officer called the police, despite zero complaints from the crowd.
This isn’t… pic.twitter.com/VyHJFpOJ4m
اس حوالے سے پاکستانی شائق فاروق نذر نے بتایا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا۔ سکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی )اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا، 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔