کراچی: ایم اے جناح روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت کے زمین میں دھنسنے کا انکشاف

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت کے زمین میں دھنسنے کا انکشاف

ویب ڈیسک: ایم اے جناح روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت کے زمین میں دھنسنے کا انکشاف، ادارہ ترقیات نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو خطرے سے دو مرتبہ آگاہ کردیا ۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مبینہ غفلت کے باعث کوئی کارروائی نہ کی ، ادارہ ترقیات کراچی نے 2024 اور 2025 میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو دو خطوط لکھے ۔

 خط کے متن کے مطابق لائنز ایریا کے سیکٹر ون میں 17 منزلہ عمارت 1986 میں تعمیر کی گئی، متاثر قرار دی گئی عمارت 38 سالوں سے خالی ہے، عمارت پر نیا رنگ و روغن کرکے شہریوں کو فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عمارت کا اسٹرکچر بارشوں اور مختلف اوقات میں آنے زلزلے سے متاثر ہوا ہے، عمارت کے بیسمنٹ میں مسلسل پانی کھڑے رہنے سے بنیاد بھی متاثر ہوئی ہے۔

عمارت کو فوری خطرناک قرار دیا جائے، عمارت کے اطراف کی آبادی اور ایم اے جناح روڈ کے ٹریفک کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، ایس بی سی اے عمارت کو مسمار کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ 

Watch Live Public News