چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کا گوشت برآمد   کرنے کے لائسنس کیلئے اپلائی کردیا

چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کا گوشت برآمد   کرنے کے لائسنس کیلئے اپلائی کردیا

(ویب ڈیسک )2   چینی کمپنیوں  کی جانب سے   پاکستان سے گدھے کا گوشت برآمد کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔دونوں کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور برآمد کے لائسنس کیلئے اپلائی کر دیا۔ 

اس حوالے سے فوڈ حکام کا کہنا ہے کہ  چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونے کے بعد گدھے کا گوشت اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔ 

انہوں نے بتایا کہ   چین کو گدھے کا گوشت اور ہڈیاں بلوچستان سے گوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی، گدھے کے گوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ 

محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ  چینی کمپنی پر واضح کیا کہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار نہیں ہوگا۔ خدشہ ہے کہ گدھے کا گوشت مقامی مارکیٹ میں سپلائی نہ ہو جائے۔ 

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر گدھے کا گوشت تیار کیا جا رہا تھا، اسلام آباد میں غیر ملکی باشندہ لائسنس کے بغیر غیر قانونی کام کر رہا تھا۔ 

Watch Live Public News