ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما خالد نثار ڈوگر نے آج پیش آنے والے واقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص جس کو تھپڑ مارا وہ بار بار ہمارے ممبرز کو گالیاں دے رہا تھا جب میں کھڑا ہوا مجھے بھی شروع ہوگا اور ہمارے لیڈر کو برا بھلا کہا، اخلاق سے گری ہوئی باتیں جب آپ ہمارے لیڈر اور ایم پی ایز کے بارے کرو گے تو تھپڑ ہی پڑیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما خالد نثار ڈوگر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوئی معذرت نہیں کی، نہ ہی ہم نے اُن سے کوئی معافی مانگی، اگر مجھے سسپنڈ کیا ہم سارے ایم پی ایز اس بات کے لئے تیار ہیں کہ ہمارے لیڈر کے بارے بات کرو گے تو آپ کو بالکل ایسے ہی تھپڑ پڑے گا۔
الیکشن کمیشن نے جو آج زیادتی کی ہے اُس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، آج جو ہوا اُس کی ریکارڈنگ نکال کردیکھیں، ڈپٹی سپیکر آج بادشاہ بنے ہوئے تھے۔