ویب ڈیسک: ایران پر امریکی حملے رکنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو کاروبار کے اختتام پر عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 8.42 ڈالر یا 8.7 فیصد کمی کے بعد 88.36 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جو 17 جولائی کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔
ادھر امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 6.70 ڈالر یا 7.5 فیصد کم ہو کر 82.61 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔