(ویب ڈیسک )محکمۂ موسمیات کے مطابق29 جولائی سے بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو نے کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اس وقت شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے، جو مزید شدت اختیار کر کے 01 اگست سے ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جولائی سے 05 اگست کے دوران نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29جولائی سے 04 اگست کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی، لیہ، بھکر، نورپور تھل، سرگودھا، ساہیوال اور پاکپتن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پرتیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔
31جولائی سے 03 اگست کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانپور، ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29جولائی سے 05 اگست کے دوران : دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، ڈی آئی خان، بنوں، وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ہنگو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں 28 جو لا ئی سے06 اگست کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان 31 جولائی سے 03 اگست کے دوران مشرقی اور جنوبی علاقوں ژوب، شیرانی، لورالائی، کوہلو، سبی، قلات، نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، پنجگور، اورماڑہ، پسنی، گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
31 جولائی سے 02 اگست کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، کراچی، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔