جوہر ٹاون دھماکہ: مرکزی ملزم راولپنڈی سے گرفتار

جوہر ٹاون دھماکہ: مرکزی ملزم راولپنڈی سے گرفتار
لاہور(پبلک نیوز) لاہورجوہرٹاؤن دھماکے میں گرفتار دہشت گردوں سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آنے لگے۔ سی ٹی ڈی نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار پارک کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار کرلیا، دہشت گرد کی شناخت عید گل کے نام سے ہوئی ہے. ذرائع کے مطابق گاڑی کے آخری مالک ڈیوڈ نے بھی دہشت گرد کی شناخت کرلی، منصوبے کے ماسٹر مائنڈ نے یہ کار دھماکے سے7 روز پہلے گوجرانولہ سے خریدی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والا عید گل اور دو بھائی فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق عید گل گزشتہ سالوں میں متعدد مرتبہ بیرون ملک جا چکا ہے جبکہ عید گل کے دو سگے بھائی بھی فورتھ شیڈول میں شامل ہیں، عید گل وزیرستان سے جھنگ میں خاندان کے ساتھ رہائش رکھے ہوئے تھا۔ کام کے لیے بھائیوں کے ساتھ راولپنڈی میں زیادہ وقت گزارتا تھا۔ گرفتار دہشت گرد عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی. ذرائع کا کہنا ہے کہ عید گل اور پیٹرپال کا چند سال قبل رابطہ ہوا۔ دونوں نے پیسوں کی لالچ میں دھماکا کیا۔ عید گل کا فورتھ شیڈول میں ہونے کے باوجود بیرون ملک اور دوسرے شہروں میں جانا پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔