نیول اکیڈمی میں پروقارپاسنگ آؤٹ پریڈ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت

نیول اکیڈمی میں پروقارپاسنگ آؤٹ پریڈ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت
کیپشن: نیول اکیڈمی میں پروقارپاسنگ آؤٹ پریڈ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت

ویب ڈیسک: پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔

تقریب کے آغاز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیوی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے 123ویں مڈشپ مین کورس اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کا معائنہ کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو انعامات سے نوازا۔

پاسنگ آؤٹ کی اس تقریب میں کیڈٹ عبدالرحمن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سورڈ آف آنر کا اعزاز حاصل کیا، جو کہ اکیڈمی میں سب سے اعلیٰ اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

Watch Live Public News