سپریم کورٹ فیصلہ:77مخصوص نشستیں بحال،تقسیم کافارمولا کیا ہوگا؟

سپریم کورٹ فیصلہ:77مخصوص نشستیں بحال،تقسیم کافارمولا کیا ہوگا؟
کیپشن: سپریم کورٹ فیصلہ:77مخصوص نشستیں بحال،تقسیم کافارمولا کیا ہوگا؟

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی بحالی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 77 نشستیں فعال ہو چکی ہیں۔ ان میں 22 قومی اسمبلی اور 55 صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں شامل ہیں۔

قومی اسمبلی:
قومی اسمبلی میں 22 مخصوص نشستوں میں:

پنجاب سے خواتین کی 11 نشستیں
خیبرپختونخوا سے 8 نشستیں
اقلیتوں کی 3 نشستیں شامل ہیں جو پہلے معطل تھیں۔

پارٹیوں کو دی گئی نئی نشستوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:

مسلم لیگ (ن): 14 نشستیں
پیپلز پارٹی: 5 نشستیں
جمعیت علمائے اسلام (ف): 3 نشستیں

پنجاب اسمبلی:

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 27 نئے ارکان شامل کیے جا رہے ہیں:

24 خواتین
3 اقلیتی ارکان
ان میں پارٹیوں کو حاصل نشستیں درج ذیل ہیں:

مسلم لیگ (ن): 23 ارکان
پیپلز پارٹی: 2 ارکان
ق لیگ: 1 رکن
استحکام پاکستان پارٹی: 1 رکن

سندھ اسمبلی:

سپریم کورٹ کے فیصلے سے سندھ اسمبلی کی 3 مخصوص نشستیں بحال ہو گئی ہیں:

پیپلز پارٹی کو 2 نشستیں
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو 1 نشست دی گئی۔
بحال ہونے والے ارکان:

پیپلز پارٹی کی سمیتا افضال اور سریندر و لاسائی
ایم کیو ایم کی مسرت جبین دوبارہ اسمبلی کی رکن بن جائیں گی۔
اس بحالی کے بعد سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستیں 118 اور ایم کیو ایم کی نشستیں 37 ہو گئی ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی:
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت 145 نشستیں ہیں، جن میں:

93 ارکان پی ٹی آئی اور سنی اتحاد سے ہیں

پی ٹی آئی: 58 ارکان
سنی اتحاد: 35 ارکان
دیگر جماعتوں کی نمائندگی:

مسلم لیگ (ن): 9 ارکان
جمعیت علمائے اسلام (ف): 9 ارکان
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز: 5 ارکان
اے این پی اور پی ٹی آئی پی: 2، 2 ارکان
مخصوص نشستوں میں:

21 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں خالی تھیں
اب تک 5 خواتین ارکان کو مخصوص نشستیں دی جا چکی ہیں، جن میں:

ن لیگ اور جے یو آئی کو 2، 2 خواتین کی نشستیں
پیپلز پارٹی کو 1 نشست ملی ہے۔

Watch Live Public News