''کانٹالگا''گرل شیفالی جری والا42 سال کی عمر میں چل بسیں

''کانٹالگا''گرل شیفالی جری والا42 سال کی عمر میں چل بسیں
کیپشن: ''کانٹالگا''گرل شیفالی جری والا42 سال کی عمر میں چل بسیں

ویب ڈیسک: بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 اور مشہور گانے 'کانٹا لگا' سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ماڈل و اداکارہ شیفالی جری والا انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 42 برس تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شیفالی کا انتقال گزشتہ رات ممبئی میں اچانک ہوا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور چند قریبی افراد اسپتال لے کر آئے، تاہم ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دنیا چھوڑ چکی تھیں۔

بھارتی میڈیا نے ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر بتایا ہے کہ شیفالی کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ ان کی اچانک موت نے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو افسردہ کر دیا ہے۔

Watch Live Public News